ہ پیٹرول پر سبسڈی نہیں دیں گے،شاہد خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیٹرول پر سبسڈی نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئنٹی فورنیوز کے پروگرام نسیم زہرا ایٹ ایٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ آئی ایم ایف سے معاہدہ سابق حکومت نے کیا تھا اس پر عمل کررہے ہیں اگست تک ان کی شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ جب تک نیب کا ادارہ ہے ملک کے معاملات نہیں چل سکتے،چیئرمین نیب کو جوابدہ ہونا پڑے گا، ملک میں احتساب اور قانون کے ادارے موجود ہیں، جب ملکی معیشت تباہ ہورہی تھی عمران خان کہاں تھے،ان کامزید کہناتھا کہ آج یہ الیکشن مانگ رہے ہیں،تاریخ دے رہا ہوں الیکشن اکتوبر 2023 کو ہوں گے،آج سے لوڈشیڈنگ ساڑھے تین گھنٹے سے کم ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا وافر سٹاک موجود ہے ،ترجمان اوگرا