قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کریکٹر سرٹیفکیٹ لینے تھانے پہنچ گیا

Jun 07, 2022 | 23:22:PM

(ویب ڈیسک) پولیس نے قتل کے مقدمے میں اشتہاری مجرم کو 11 سال بعد گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم کریکٹر سرٹیفکیٹ کیلئے پولیس خدمت مرکز آیا تھا۔ 

ڈیٹا کی جانچ کے دوران پتا چلا کہ وہ 2011 کے قتل کے ایک مقدمے میں اشتہاری ہے جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، سیکیورٹی میں حیران کن حد تک کمی کا اعلان کردیا

مجرم نے سال 2011 میں زمین کے تنازعہ پر ایک شخص کو قتل کیا اور بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ 

مزیدخبریں