صوبائی وزیر نور محمد دومڑ سے وزارت واپس لے لی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سینئر صوبائی وزیر ترقی و منصوبہ بندی نور محمد دومڑ سے وزارت کا قلمدان واپس لے لیا۔
حکومت بلوچستان کے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سینئر صوبائی وزیر ترقی و منصوبہ بندی نور محمد دومڑ سے وزارت کا قلمدان فوری طور پر واپس لیا ہے ۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وفاقی حکومت کے عدم تعاون کے رویے کو دیکھتے ہوئے منگل کے روز ہونے والے این ای سی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا، تاہم وزیراعلیٰ کے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود سینئر صوبائی وزیر نور محمد دومڑ اور چیف سیکرٹری اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔
جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر ترقی و منصوبہ بندی نور محمد دومڑ سے وزارت کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا.
ذرائع کے مطابق سینئر صوبائی وزیر ترقی و منصوبہ بندی نور محمد دومڑ سے وزارت کا قلمدان واپس لینے کے بعد چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی خدمات کو وفاقی حکومت کے سپرد کرنے کیلئے وفاق کو مراسلہ ارسال کیا جائیگا ۔