بہتر تعلقات مشن،امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے

Jun 07, 2023 | 01:00:AM

(24 نیوز )امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے مشن پر امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ کچھ عرصے میں امریکااور سعودی عرب کے درمیان خارجہ خلفشار کے بعد تعلقات کو بہتر بنانے کا مشن لیے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن  سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، واشنگٹن اور ریاض کے درمیان تعلقات کو بہتر اور مستحکم بنانے کے لئے امریکی وزیر خارجہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر اہم حکام سے ملاقات کریں گے امریکی وزیرخارجہ کے اس دورے کے مقاصد میں تیل کی قیمتوں پر سعودی عرب کے ساتھ بات چیت کرنا، خطے میں چینی اور روسی اثر و رسوخ کا توڑ کرنا اور سعودی اسرائیل تعلقات کو معمول پر لانے کی امیدوں کو فروغ دینا شامل ہے۔

مزیدخبریں