’ہیلو فرینڈز، چائے پی لو‘عرفی جاوید کا انوکھے ٹی بیگز سے بنا لباس، ویڈیو وائرل 

Jun 07, 2023 | 08:57:AM

(ویب ڈیسک) بھارت کی متنازع اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار عرفی جاوید اپنے غیرروایتی فیشن اور نت نئے انداز کے ذریعے خبروں میں رہنے کا ہنرخوب جانتی ہیں۔

بھارتی ماڈل عرفی جاوید اپنے انوکھے اور اچھوتے پہناووں کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔ اپنی نئی انسٹاگرام ویڈیو میں ایک بار پھر عرفی نے اپنے لباس سے سب کو حیران کر دیا۔

ویڈیو میں انہیں ٹیبل پر بیٹھے اپنی چائے سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پھر وہ ٹی بیگز سے بنے لباس میں نظر آتی ہیں، عرفی نے چائے پیتے پیتے ٹی بیگز سے بنے کپڑے ہی پہن لیے۔

اس ویڈیو کو عرفی نے کیپشن دیا کہ ’ہیلو فرینڈز، چائے پی لو‘۔

ویڈیو میں منظرتبدیل ہوا اور اداکارہ ٹی بیگز سے تیار جدید طرز کے لباس میں سامنے آگئیں اور یہ لباس حقیقتاً درجنوں ٹی بیگز کی مدد سے تیار کیاگیا ہے۔

اداکارہ نے لباس کی حقیقت کو ثابت کرنے کیلئے اس پر گرم پانی بھی ڈالا جس کے نتیجے میں لباس کا رنگ تبدیل ہوگیا اورچائے بہنا شروع ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  حبا بخاری خود سے متعلق جھوٹی خبریں شائع ہونے پر برہم

اس منفرد لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک صارف نے تو یہ لکھا کہ یہ چائے سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک بہترین لباس ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں