(ویب ڈیسک) ایئرپورٹ روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق کو قتل کردیا۔
ایڈووکیٹ عبدالرزاق پر ایئرپورٹ روڈ عالمو چوک کے قریب فائرنگ ہوئی، مقتول پر کلاشنکوف سے فائرنگ کی گئی، پولیس نے جاں بحق وکیل کی لاش سول ہسپتال منتقل کردی جہاں پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب وکلاء نے تمام عدالتوں میں کارروائی کا احتجاجاً بائیکاٹ کردیا ہے، وکلاء رہنماؤں نے مزید وکلاء کو ہسپتال آنے سے بھی روک دیا ہے۔
مقتول عبدالرزاق سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف سنگین غداری کے کیس میں پٹیشنربھی تھے، عبدالرزاق نے ہائیکورٹ میں دائردرخواست میں عمران خان کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی تھی جس پر سماعت کل 7 جون کو ہونا ہے۔