تیز ہوائیں ،بادل جم کر برسیں گے،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پل پل بدلتا موسم،محکمہ موسمیات نے آج پنجاب، خیبر پختونحوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا،سوات،ابیٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ، کرم اورکو ہستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، بہاولنگر،بہاولپور، لیہ، بھکر، ملتان، راجن پور،میں چند مقامات پر تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔
ساہیوال ،قصور، اوکاڑہ ، رحیم یار خان ، مری، گلیات اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ،بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔
سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی؟ ریلیف ہی ریلیف,شہباز شریف نے بڑی خوشخبری سنادی
شہر قائد کا موسم آج بھی گرم رہنے کا امکان ہے، صبح سویرے سے ہی شہر میں کالے بادلوں کا راج ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، دوپہر کے اوقات میں گرمی پڑنے کا امکان ہے، شمال مشرق سمت سے چلنے والی ہوا کی رفتار 17 کلو میٹر ہے۔
شہر لاہور میں بارش برسانے والے لوکل سسٹم کی انٹری ہو گئی،سورج اور بادلوں کی حسین ادائیں موسمی کیفیت کو چار چاند لگا رہے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ لوکل سسٹم سے آج تیز ہوائیں ، آندھی اور رم جھم دیکھے جانے کا امکان ہے،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کے دس فیصد امکانات ہیں۔
شہر لاہور کادرجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،دن بھر کم سے کم درجہ حرارت 27اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک جائے گا ۔
لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے,اے کیو ائی کی شرح 157ریکارڈ کی گئی۔