(اشرف خان) اسلام آباد کے بعد اب کراچی میں بھی نادرا بائیکر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر دیا گیا۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے عوام کی سہولت کے لئے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت متعارف کروا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق نادرا بائیکر سہولت کے ذریعے قومی شناختی کارڈز کی اجرا اورتصدیقی عمل گھر پر ممکن ہوگا۔ سہولت کے تحت شہری نادرا کےعملے کو قومی شناختی کارڈز کے متفرق مراحل کے لیے گھر پر بلواسکیں گے۔
بائیکر سروس کے تحت سہولت کے دوران عام فیس کے مقابلے میں اضافی رقم ادا کرنی پڑے گی۔ بائیکر سروس کا عملہ گھر پر شناختی کارڈ کی تجدید کے دوران انگھوٹوں اور سائل کی تصاویر سمیت دیگرمراحل طے کرے گا۔
کراچی میں متعارف کروائی جانے والی سہولت کے لیے خواتین بائیک رائیڈرز کی خدمات بھی حاصل کی جائینگی۔
مزید پڑھیں: جامعات کی عالمی درجہ بندی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی پوزیشن بہتر ہوگئی
نئی سہولت سے شہریوں کو نادرا دفاترمیں انتظار کی زحمت سے نجات مل سکے گی۔قومی شناختی کارڈ پرنٹ ہونے کے بعد شہر گھر پر نادرا بائیکر عملے کے ذریعے ڈیلیور کیا جائےگا۔