عثمان بزدار، فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کا بیٹا مقدمے میں پھنس گئے
پنجاب میں مبینہ طور پر رشوت لے کر تعیناتیاں اور تقرریاں کرنے کے الزام میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار سمیت 8 اہم شخصیات کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ کرلیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( قیصر کھوکھر)پنجاب میں مبینہ طور پر رشوت لے کر تعیناتیاں اور تقرریاں کرنے کے الزام میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار سمیت 8 اہم شخصیات کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن حکام کے مطابق رشوت ستانی کا مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ بیوروکریٹ بھی شامل ہیں، مقدمے میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کا بیٹا ابراہیم مانیکا بھی نامزد ہے۔
مقدمے میں بشریٰ بی بی کی سہیلی فرحت شہزادی (فرح گوگی) بھی نامزد ہیں، ان کے علاوہ سابق بیوروکریٹ طاہر خورشید، صالحہ سعید، خواجہ سہیل، احمد عزیز تارڑ اور عثمان معظم کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
ضرور پڑھیں :فرح گوگی کیس میں نیا موڑ آگیا،117 بینک اکاؤنٹس ہونےکا انکشاف
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہےکہ مقدمہ طویل انکوائری کے بعد درج کیا گیا ہے، ملزمان نے بھاری رشوت لےکر صوبے بھر میں افسران کو من پسند پوسٹیں دیں، ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد گرفتاریاں متوقع ہیں۔