انٹربینک میں ڈالر مہنگا،اوپن مارکیٹ میں سستا ہو گیا

Jun 07, 2023 | 12:07:PM

(24نیوز)روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار،انٹربینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہوگیا .

اسٹیٹ بینک کے مطابق  انٹربینک میں ڈالر 286.56 روپے سے بڑھ کر 286.88 روپے پر بند ہوا،کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 286.30 روپے تک ٹریڈ ہوا۔

اس کے علاوہ  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 303 روپے سے کم ہوکر 300 روپے تک گرگیا۔

اوپن مارکیٹ میں یورو 4 روپے سستاہوکر 319 روپے تک گرگیا،برطانوی پاونڈ 6 روپے سستاہوکر 369 روپے ، امارتی درہم 20 پیسے کمی سے 82.60 روپے،سعودی ریال 30 پیسے کمی سے 79.50 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی؟ شہباز شریف نے بڑی خوشخبری سنادی

معاشی ماہرین کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے بین الاقوامی ادائیگی کے نظام میں کارڈ کی بنیاد پر سرحد پار لین دین کیلئےبینکوں کو انٹربینک مارکیٹ سے ڈالر حاصل کرنے کی اجازت دینے کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں