وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بغداد میں نئے پاکستانی سفارت خانے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےعراقی دارالحکومت بغداد میں نئے پاکستانی سفارت خانے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
بلاول بھٹو زرداری عراق کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں، سفارتحانے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں عراقی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ فواد حسین بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے جبکہ عراق میں پاکستانی سفیر احمد امجد علی اور پاکستان میں عراقی سفیر حامد عباس لفتا بھی تقریب میں شریک تھے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بغداد میں پاکستان ایمبیسی کمپلیکس کی تعمیر انتہائی خوش آئند ہے، سفارتخانہ عراق اور پاکستان کے عوام، تاجر برادری سمیت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے معاون ہوگا۔
FM @BBhuttoZardari accompanied by Deputy PM & FM of Iraq @Fuad_Husseein jointly performed the groundbreaking of the new Pakistan Embassy complex in #Iraq today. #PakFMinIraq
— Spokesperson ???????? MoFA (@ForeignOfficePk) June 6, 2023
???????????????????? pic.twitter.com/YIg1kTSqCW
اس سے پہلے وزیر خارجہ نے عراق کی اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ حمام حمودی سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اورعراق کے درمیان تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اورعراق کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پربھی تبادلہ خیال ہوا۔
بلاول بھٹو زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور عراق مذہب اور روایات کے بندھن میں بندھے بہترین دوست ممالک ہیں۔