حکومتی اقدام  کالعدم ،گجرات ڈویژن سمیت چاروں اضلاع بحال

Jun 07, 2023 | 12:55:PM

(ملک محمد اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے گجرات ڈویژن سمیت دیگر اضلاع کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کااقدام  کالعدم قرار دے دیا۔گجرات ڈویژن سمیت چار اضلاع کو بحال کردیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں گجرات ڈویژن سمیت 4 اضلاع کے نوٹیفکیشن معطل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن کی مخالفت ،حکومت اور الیکشن کمیشن کے وکلا عدالت کو مطمن نہ کرسکے،عدالت نےنگران حکومت کا گجرات ڈویزن سمیت دیگر اضلاع کا نوٹفکیشن معطل کرنے کااقدام  کالعدم قرار دے دیا۔

ضرور پڑھیں :گوجرانوالہ کا محمد طیب جواد سائیکل پر حجاز مقدس کا سفر کر آیا

 عدالت نے سابقہ حکومت کی جانب سے بنائی گئی  گجرات ڈویژن سمیت چار اضلاع  کو بحال کردیا،جسٹس شاہد کریم نے اخلاق حیدر چٹھہ سمیت دیگر کی درخواستیں منظور کرلیں۔

مزیدخبریں