میئر کراچی کے انتخاب سےپہلے بلدیاتی قانون میں ترمیم چیلنج

باہر سے بندے کو بٹھانا لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں, مئیر منتخب نمائندوں سے ہونا چاہئے:حافظ نعیم الرحمٰن

Jun 07, 2023 | 13:12:PM

(24 نیوز) کراچی مئیر کے انتخاب سے قبل بلدیاتی قانون میں ترمیم چیلنج, جماعت اسلامی نے بلدیاتی قانون میں ترمیم کیخلاف عدالت میں درخواست دیدی۔

حافظ نعیم الرحمٰن دعویٰ کیا کہ سندھ اسمبلی میں اکثریت کی بنیاد پر متنازع قانون سازی کی گئی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ باہر سے بندے کو بٹھانا لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں, مئیر منتخب نمائندوں سے ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ارب 10 کروڑ روپے درکار ہیں،سپیشل برانچ نے بجٹ مانگ لیا

جماعتِ اسلامی نے عدالت سے استدعا کہ کہ ترمیم کے تحت جاری کردہ 24 مئی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیا جائے۔

مزیدخبریں