عمران خان کے میگا پراجیکٹ (اے کوئی مذاق اے)
Stay tuned with 24 News HD Android App
حکمران کوئی بھی ہو وہ کسی نا کسی حوالے سے چند اقدامات ایسے ضرور کرتا ہے جو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے کہلاتے ہیں، ایسے بڑے منصوبوں کو عام فہم زبان میں میگا پراجیکٹ کہا جاتا ہے۔
میں نے اپنے چند دن پہلے کے بلاگ میں عمران خان کے چاہنے والوں سے یہ سوال پوچھا تھا کہ وہ مجھے دور عمرانی کے چند میگا پراجیکٹس کا بتائیں، میرے دوستوں نے جو جواب دیا وہ بھی لکھ دیا لیکن اس کے باوجود یہ درخواست بھی رہی کہ کچھ مزید پراجیکٹس کا بھی پتہ چلے میری اس آفر کو پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ورکرز نے سنجیدگی سے دیکھا اور ٹوئٹر پر اس حوالے سے ٹرینڈ ہی بنا ڈالا۔
اس ٹرینڈ کا بننا تھا کہ الامان الحفیظ ایسے ایسے میگا پراجیکٹس کا ذکر کیا گیا کہ جنہیں میں لکھنا بھی چاہوں تو اس کیلئے بہت زیادہ وقت اور وسائل کا استعمال کرنا پڑے گا اس لیے میں نے یہ فیصلہ کیا کہ ٹوئٹر پر گنوائے گئے دور عمرانی کے میگا پراجیکٹس کے بعد جو ٹوئٹ آئے اُن میں سے چند ایک کو اس بلاگ کا حصہ بنایا جائے، سب کو اس لیے نہیں کہ اتنا زیادہ مواد ہے کہ مجھے لکھنے کی اور ہنسنے کی ہمت ہی نہیں۔ اس لیے میں ویب سائٹ والوں سے درخواست کی کہ ان لنکس کو جو میں اس بلاگ کا حصہ بنا رہا ہوں ضرور شامل رکھیں تاکہ میرے پڑھنے والے بھی ان اہم معلومات سے محروم نہ رہیں۔
Mega projects https://t.co/7G8cWmRxhv pic.twitter.com/RYSfgfa1Yh
— ❤ھشام شہزادہ ???????? (@ZiddiHisham) June 6, 2023
تو ملک کو اکسویں صدی سے آگے لیجانے کے کیا کیا خوبصورت پلان تھے میرے کپتان کے، کہ دنیا بھر کے معیشت دان، سائنسدان اور سیاست دان منہ میں اُنگلیاں دابے ان پراجیکٹس کو دیکھ رہے تھے، ان میں مرغیاں پال، کٹے پال، انڈے دینے، بجلی کے اوپر بیٹھی ہوئی بجلی جیسے سیج پر بیٹھی ہوئی دلہن، بھنگ کی کاشت اور اس کے استعمال سے ملک کی ترقی اور سب سے بڑھ کر وزیر اعظم پاکستان نے وہ پلان پیش کیا جس کا خیال قرون وسطیٰ سے لیکر اب تک کسی کے دماغ تو کیا وہم و گمان میں بھی نہیں آیا ہوگا اور یہ منصوبہ تھا پیٹرول پمپس میں بنائے گئے واش رومز کی صفائی پر براہ راست شکائت درج کرانے کا۔ جس کیلئے ایک ادارہ بھی بنایا جانا تھا اور شکایت کے ازالے کیلئے موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دی جانی تھیں لیکن دشمن ملکوں کو یہ پراجیکٹ بھی ایک آنکھ نا بھایا۔
کپتان نے تو ہمیں یہ بھی بتایا کہ غریب افراد کو گائے کا بچہ جسے بچھڑا کہا جاتا دیا جائے گا اور بھینس دی جائے گی تاکہ کٹا حاصل ہو اور یوں گوشت اور دودھ کی پیداوار بڑھائی جائے گی، کپتان نے اس مقصد کیلئے وزیراعظم ہاؤس کی بھینسیں بیچنے کا بھی اقدام کیا لیکن دو ایک بھینس کے بعد کپتان کے منصوبے کا وہی بنا کہ گئی بھینس پانی میں اور یوں یہ منصوبہ بھی ٹھپ ہوگیا۔
One of my favorites Katta Project. https://t.co/QpWPg1pMO5 pic.twitter.com/wHIahNhyzg
— kashifjaved (@kashifjaved92) June 5, 2023
کپتان عمران خان جنہیں عالم اسلام کا واحد ہیرو ہونے کا اعزاز حاصل ہے انہیں امت مسلماء کی دفاعی ضروریات کا بھی بھرپور خیال تھا اس مقصد کیلئے انہوں نے جرمنی کی سرحد کو جاپان کے ساتھ ملا دیا تاکہ یورپ میں ترکی کی حکمرانی ہو وہ ایران کو سعودی عرب سے ملانا چاہتے تھے لیکن جو اللہ کی مرضی۔
یہ سہرا چینی صدر کے سر سجا، آئیڈیا ہمارا تھا لیکن اسے چینیوں نے چرا کہ چائنہ کا بنا کر دونوں ملکوں میں صلح کرالی لیکن عمران خان ہمت ہارنے والے کہاں تھے انہوں نے جدید مزائیل ٹیکنالوجی کا سہارا لیکر روس، امریکہ اور یورپ کو ششدر کردیا اس مزائیل کا تجربہ بھی کیا گیا جو زیر نظر ٹوئٹ میں دکھا یا بھی گیا ہے۔
Missile launched successfully.. https://t.co/012hF6cBPr pic.twitter.com/8w7ttyqxbG
— Hαʂʂαɳ ⚖️ (@hassankhanJ) June 5, 2023
اب آجائیں سب سے بڑے پراجیکٹ کی جانب جسے اگر اس دور عمرانی کا سگنیچر منصوبہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا اور وہ منصوبہ تھا صحت کارڈ اب کیا کیا جائے شریکے کا کہ اس منصوبے کو بھی نواز شریف کے ساتھ جوڑ دیا گیا۔
PTI project. https://t.co/azzlXPi8aT pic.twitter.com/Ui7tugCx1K
— Jarzee ® جارزی (@jarzee1980) June 5, 2023
ایسا ہرگز نہیں کہ خالی کپتان ہی میگا پراجیکٹس دیتے رہے ہیں اُن کے کھلاڑی اور تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر بھی میگا پراجیکٹس میں کسی سے پیچھے نہیں رہے، انہوں نے صافی پانی کا ایسا پراجیکٹ لگایا کہ دنیا بھر میں پینے کے پانی والے بڑے مسئلے کو ایک منٹ میں حل کیا جاسکتا ہے، زیر نظر ٹوئٹ میں اسی پراجیکٹ کے افتتاح کو دکھایا گیا ہے آپ بھی دیکھ لیں۔
PTI's super Mega project. https://t.co/azzlXPi8aT pic.twitter.com/eMX0g7Civw
— Jarzee ® جارزی (@jarzee1980) June 5, 2023
عمران خان کو بطور وزیراعظم دوبارہ دیکھنے اور دو تہائی اکثریت دلانے والے افراد یونہی کپتان کے دیوانے نہیں ہیں اور اس کی بڑی وجہ کیا ہے وہ آپ اس ٹوئٹ سے بخوبی جان سکتے ہیں۔
Two mega projects of PTI.... ????✌️ https://t.co/kyffZEBC3W pic.twitter.com/LFaWTsKOjq
— ???????????????????????????? ???????????? ???? (@Rajpoot_PML_N) June 5, 2023
وہ جو انگریزی میں کہتے ہیں کہ لاسٹ بٹ ناٹ دی لیسٹ سب سے نمایاں پراجیکٹ تھا پنجاب کو وسیم اکرم پلس کا تحفہ دینا اس میگا منصوبے نے تبادلوں، ترقیوں اور اپنے گاؤں کی دویلپمنٹ کے وہ وہ شگوفے کھلائے کے آخرکار وہ بھی گڈبائے کہنے کو تیار ہوگئے۔
The superproject of PTI https://t.co/8tabVxWqAW pic.twitter.com/iikWFjYqIB
— Muhammad Hamza Chowdary (@HamzaCh27) June 5, 2023
تو صاحبو آپ نے دیکھا سنہری ترقیوں کے اس دور کو جانے کس کی نظر لگ گئی اور پاکستان ایسے جہاندیدہ، یورپ دیدہ، اسلام دیدہ، حلال و حرام دیدہ دانشور سے محروم ہوگیا، اگر یہ پراجیکٹ مکمل ہوجاتے تو پاکستان چاند پر پہنچ جاتا کیوں کہ اہل زمین میں کہاں سکت تھی کے ان منصوبوں کو چلا پاتے۔