مزیدار ’’چیزی پیزا‘‘ اب گھر تیار

Jun 07, 2023 | 15:50:PM

(ویب ٖڈیسک) کھانے کے شوقین افراد کے لیے چیز (cheese) سے بھرپور پیزا گھر بیٹھے منٹوں میں تیار۔ 

چیز (cheese) سے بھرپور پیزا کھانے کا دل کرے تو آن لائن آرڈر کرنے کے بجائے اپنے پیسے بچائیں اور گھر بیٹھے منٹوں میں تیار کریں۔ بے وقت بھوک سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو گھر بیٹھے اس کا حل تلاش کریں، آن لائن آرڈر کرنے کے بجائے کم وقت اور کم پیسوں میں مزیدار پیزا تیار کریں۔

اجزا:

تیل تلنے کے لیے، چھوٹے پیاز کا آدھا حصہ، مرغی کا گوشت (چھوٹے ٹکڑے) (50 گرام)، لال مرچ (ایک سے دو چمچ)، ادرک/لہسن پاؤڈر ایک چمچ، نمک (حسب ضرورت)، کالی مرچ (حسب ضرورت)، اوریگانو (حسب ضرورت)، اور موزریلا چیز۔

ترکیب:

ایک فرائی پین میں تیل ڈالیں پھر اس میں پیاز، لال مرچ، مرغی کے گوشت کے ٹکڑے، ادرک لہسن پاؤڈر، اور نمک شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔ پھر اس میں دو کھانے کے چمچ پانی ڈالیں اور مزید 5 منٹ تک پکائیں۔

اب ایک بریڈ کا سلائس لیں، اس کی سطح پر چمچ کی مدد سے کیچپ کو چاروں طرف پھیلا دیں۔

اب اس میں تیار کی ہوئی چکن شامل کریں، اور شملہ مرچ اور پیاز کے ٹکڑے شامل کرلیں، اس کے بعد موزریلا چیز (mozzarella cheese) اور اوریگانو، کالی مرچ شامل کرلیں۔

بریڈ کو گرم فرائی پین میں رکھیں اور برش کی مدد سے تیل لگا لیں اور چیز نرم ہونے تک اسے ہلکی آنچ پر ڈھکنا بند کردیں۔

جب فرائی پین سے دھواں اٹھنے لگے تو بریڈ کو توے سے نکال لیں اور مزیدار بریڈ پیزا سلائس کو گھر بیٹھے انجوائے کریں۔

مزیدخبریں