چین میں فکسنگ کا بڑا سکینڈل، سنوکر کے دو کھلاڑیوں پر تا حیات پابندی اور بھاری جرمانہ عائد

Jun 07, 2023 | 17:15:PM

(احمد رضا) چین میں فکسنگ کا بڑا سکینڈل پکڑا گیا ، سنوکر کے دو کھلاڑیوں  پر تاحیات پابندی اور بھاری جرمانہ عائد جبکہ آٹھ کھلاڑیوں کو پابندیوں کی سزائیں سنائی گئیں۔

ورلڈ بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے مطابق تمام 10 کھلاڑی فکسنگ، جوابازی اور دھوکہ دہی میں شامل تھے، چینی کھلاڑی لیانگ ویمبو اور لی ہینگ کو فکسنگ کا مرکزی کردار پا کر تاحیات پابندی اور  43 ہزار پاؤنڈ کی سزا سنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی

دیگر آٹھ کھلاڑیوں پر 20 ماہ سے پانچ سال تک پابندی عائد کی گئی، سنوکر  سکینڈل میں ملوث تمام سنوکر پلیئرز 20جون تک سزاؤں کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں