سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ڈالر کی قدر میں کمی اورعالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی بھاﺅ گر گئے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کمی سے 1961 ڈالر فی اونس پر آگیاجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر تین روپے سستا ہونے کی وجہ سے سونا بھی سستا ہوگیا ۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی ہوئی جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 27 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے۔دس گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 94 ہزار873 روپے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف قتل ازخودنوٹس کیس؛ سپریم کورٹ سے اہم خبر آگئی