(زین مدنی ) پاکستانی ذہانت اور قابلیت میں کسی سے بھی کم نہیں اس بات کی پوری دنیا معترف ہے جبکہ پاکستانی اس بات کا اکثرو بیشتر عملی مظاہرہ بھی کرتے رہتے ہیں، ایسا ہے پاکستانی فیشن ڈیزائنر مہہ پارہ نے کیا ہے جن کی صلاحیت کو مانتے ہوئے ہالینڈ کی ملکہ نے ان سے خاص موقع کیلئے اپنا ڈریس تیار کروایا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اردن کے ولی عہد حسین اور سعودی عرب کی شہزادی رجواکی اردن میں ہونے والی شادی کی رنگا رنگ تقریب میں ہالینڈ کی ملکہ میکسیمامعروف پاکستانی ڈریس ڈیزائنر مہہ پارہ خان کے تیار کردہ لباس میں جلوہ افروز ہوئیں، برصغیر اور مغربی ڈیزائن کے حسین امتزاج پر مشتمل یہ لباس پاکستانی کاریگری کا منہ بولتا ثبوت تھا۔
مہہ پارہ خان برانڈ،دیگر بڑے بین الاقوامی فیشن برانڈز میں پاکستان کا واحد نمائندہ بن کر ابھرا۔اس شاندار لباس میں روایتی پاکستانی دستکاری کی تکنیک اور مغلیہ طرز کا حسین ملاپ نمایاں دکھائی دیا،ملکہ میکسیما کا اپنے لباس کیلئے یہ انتخاب بین الاقوامی فیشن منظر نامہ پر پاکستانی ڈیزائنرز کی بڑھتی ہوئی ستائش کی عکاسی کرتا ہے۔