امجد زیدی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب،نذیر ایڈووکیٹ بلامقابلہ سپیکر گلگت منتخب

Jun 07, 2023 | 19:59:PM
امجد زیدی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب،نذیر ایڈووکیٹ بلامقابلہ سپیکر گلگت منتخب
کیپشن: سپیکر گلگت بلتستان امجد زیدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف نے اپنی جماعت کے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی امجد زیدی کو تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں عہدے سے ہٹا دیااور پارٹی کے نامزد سپیکر اسمبلی نذیر ایڈووکیٹ بلامقابلہ سپیکر منتخب ہوگئے، نذیر ایڈوکیٹ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تحریک انصاف نے اپنے سپیکر امجد زیدی کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹادیا ہے،ن لیگ اور پی پی نے نئے سپیکر کے انتخابی مرحلے سے بھی بائیکاٹ کیا ۔
یاد رہے کہ پارٹی معاہدے کے تحت امجد زیدی نے ڈھائی سالہ مدت مکمل کرکے مستعفی ہونا تھا،امجد زیدی کے مستعفی ہونے سے انکار پر تحریک عدم اعتماد لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کا زبردست یارکر،کپتان کی 6اہم وکٹیں گرا دیں