(24 نیوز ) بھارتی معروف اداکار نصیر الدین شاہ کو پاکستانی مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں نصیر الدین شاہ نے کہا تھا کہ ’سندھی زبان اب پاکستان میں نہیں بولی جاتی ، نصیر الدین شاہ کے انٹرویو کلپ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکارہ منشا پاشا نے ٹوئٹ کے ذریعے واضح کیا کہ بطور فخر سندھی گھر میں سندھی بولتی ہوں اور میں اس رائے سے اختلاف کرتی ہوں۔
نصیر الدین شاہ کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کو آڑے ہاتھوں لیا، اداکار کے بیان پر دلچسپ تبصروں اور تنقیدی ردعمل کے ذریعے انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔