(ویب ڈیسک ) جہانگیر ترین نے پارٹی کا باضابطہ اعلان کر دیا، پاکستان تحریک انصاف کے اہم ترین رہنماوں سمیت 100 کے قریب سابق ارکان اسمبلی نے شمولیت اختیار کرتے ہوئے پارٹی قائدپر اعتماد کا اظہار کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر نئی جماعت سامنے آ گئی ہے ، جس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، فردوس عاشق اعوان اور علی زیدی سمیت اہم پی ٹی آئی رہنماوں نے شمولیت اختیار کر لی ہے ۔
100کے قریب سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے نئی جماعت میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے پارٹی قائد جہانگیر ترین پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ، استحکام پاکستان میں شمالو ہونے والوں میں عامر کیانی، مولوی محمود ، ڈاکٹر مراد راس، جی جی جمال ، جے پرکاش، اجمل وزیر ، نعمان لنگڑیال اور نوریز شکور بھی شامل ہیں ۔
ذرائع کے حوالے سے اہم خبر سامنے آ ئی ہے کہ فواد چودھری نے بھی علیم خان کے گھر ہونے والے پارٹی عشائیے میں شرکت کی ہے ، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فواد چودھری کچھ روز میں استحکام پاکستان میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے ۔