سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کا بدلتا بیانیہ، آپ اپنے دام میں صیّاد آگیا

Jun 07, 2024 | 09:46:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف جس کی طاقت سوشل میڈیا میں ہے۔جو بڑے بڑے بیانیے سوشل میڈیا کے ذریعے بناتی ہے ۔حالیہ چند عرصے میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے ذریعے عدلیہ اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ اپنایا گیا۔ حالیہ دنوں میں بانی پی ٹی آئی کی متانزع ٹویٹ کا معالہ بھی اب ایف آئی اے دیکھ رہا ہے جس میں چیئرمین بیرسٹر گوہر اور ترجمان رؤف حسن نے اپنا بیان قلمبند کروایا ہے۔دلچسپ پہلو یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر بھی سوشل میڈیا کو لے کر دھڑے بنے ہوئے ہیں۔رؤف حسن اپنی جماعت کے سوشل میڈیا سے انکاری نظر آرہے ہیں۔
پروگرام’10تک‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ سنا آپ نے اب رؤف حسن کے اِس بیان کے بعد پی ٹی آئی کے اندر سے اِن کی خلاف آوازیں اُٹھنا شروع ہوگئی ہیں کہ وہ اپنا بیانیہ نہ دیں بلکہ تھریک انصاف کا بیانیہ دیں ۔پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا کو لے کر پارٹی میں واضح صف بندی نظر آرہی ہے ۔اور شبلی فراز کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا ہمارا اول دستہ ہے اور عمر ایوب بھی کچھ اس طرح کے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔
اب حکومتی ترجمان مخصوص سیاسی جماعت ریاست یا ریاستی اداروں کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی اور ان کیخلاف زہریلے پروپیگینڈے کو جماعت کیلئے نقصان دہ قرار دے رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا سے مخصوص سیاسی جماعت کے آفیشل اکاؤنٹ سے ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے جس سے یہ بات واضح طور پر دکھائی دیتی ہے کہ مخصوص سیاسی جماعت جیسے انتشاری ٹولہ اس وقت ریاست پاکستان کے ساتھ خبط و جنون میں مبتلا نظر آتا ہے- یہی وجہ ہے کہ رانا ثناللہ فرما رہے ہیں کہ تحریک انصاف کے ساتھ ڈائیلاگ کا راستہ اب ممکن نہیں رہا، اب بانی پی ٹی آئی کے خلاف غداری سمیت نئے مقدمات قائم ہوں گے۔
اب ایک طرف ن لیگ یہ بیانیہ بنا رہی ہے کہ پی ٹی آئی اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیے پر چل پڑی ہے تو وہیں محمود اچکزئی کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ بانی پی ٹی آئی کو حکومت دینے کیلئے تیار ہے۔
سنا آپ نے یعنی محمود خان اچکزئی کہہ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کیلئے ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں ۔پی ٹی آئی کی جانب سے یہ پہلے ہی کہا جارہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں اڈیل کی آفر کی گئی اور عارف علوی فرماتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے ڈیل کی اِس آفر کو مسترد کردیا تھا،اب تھریک انصاف کا دعوی ہے کہ اُن کے برے دن ختم ہونے والے ہیں جبکہ حکومت تحریک انصاف کے گرد مزید گھیرا تنگ کرنے کی بات کر رہی ہے۔مزید دیکھئے اس ویڈیو میں 

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: