(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی اثاثے تباہ کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت پنجاب ہاؤس مری میں ن لیگی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں مری کی قدیم اور تاریخی عمارتوں کی اصل حالت میں بحالی کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ مری کے داخلی راستوں پر ڈیجیٹل کیمروں کی تنصیب کے لیے 15 دن کی مدت بھی مقرر کی گئی۔
ضرورپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان
اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح کے پروجیکٹ میں تاخیر کا سبب بننے والے قوانین میں ترامیم کی جائیں اور قومی اثاثے تباہ کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔