کاروباری ہفتے کاآخری روز ، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد ریکوری

Jun 07, 2024 | 11:01:AM
کاروباری ہفتے کاآخری روز ، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد ریکوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دنیا نیوز) کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد ریکوری,100 انڈیکس میں 825 پوائنٹس کی کمی رہ گئی.

آج کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 1901 پوائنٹس کی کمی ہوئی مگر بعد میں 100 انڈیکس 73ہزار کی سطح بحال ہوگئی،100 انڈیکس 73ہزار 47 کی سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز مندی کا رجحان رہا تھا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر معمولی مثبت رجحان دیکھا گیا تاہم کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 356 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 73 ہزار 862 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کو بجلی کا  زور دار جھٹکا، فی یونٹ 10 روپے مہنگی کر دی گئی

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مشاہدہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مارکیٹ پر فروخت کا دباؤ ہے جس سے خاص طور پر بینک، کھاد، ایکسپلوریشن، پیداواری اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص پر اثر پڑا ہے۔