الیکشن ترمیمی آرڈیننس ،میں اس حوالے سے آرڈر جاری کروں گا: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ترمیمی آرڈیننس اور الیکشن کمیشن میں جاری کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی کردی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ میں اس حوالے سے آرڈر جاری کروں گا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شعیب شاہین ، علی بخاری اور عامر مغل کی درخواستوں پر سماعت کی،پی ٹی آئی رہنماؤں کے وکیل سجیل سواتی نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے بتایا کہ 2023 میں ترمیم کی گئی کہ ریٹائرڈ جج ٹربیونل مین تعینات نہیں ہو سکتا، اب آرڈیننس کے ذریعے کہا گیا ہے ریٹائرڈ جج کو بھی ٹربیونل میں تعینات کر سکتے ہیں۔
ضرورپڑھیں:عدت نکاح کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت ملتوی
اس پر عدالت نے دریافت کیا کہ اگر ریٹائرڈ جج نے ٹریبونل میں تعینات ہونا ہے تو کیا چیف جسٹس سے مشاورت ہو گی؟ وکیل نے جواب دیا کہ جی بالکل ریٹائرڈ جج ٹریبونل کے لیے چیف جسٹس کی مشاورت سے تعینات ہوتا تھا۔
بعد ازاں وکیل سجیل سواتی نے بتایا کہ قانون میں لکھا ہے الیکشن پٹیشنز کا 180 میں فیصلہ ہونا ہے، ٹربیونل سے الیکشن کیس ٹرانسفر کرنے کا ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر اختیار نہیں، یہ جوڈیشل سائیڈ کا اختیار ہے ، کوئی اپنے عمل کا خود جج نہیں ہو سکتا۔
اسی کے ساتھ شعیب شاہین ، علی بخاری اور عامر مغل کے وکلا کے ابتدائی دلائل مکمل ہوگئے۔وکیل سجیل سواتی نے بتایا کہ ابھی الیکشن کمیشن نے بھی کیس رکھا ہوا ہے ، اس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ میں اس حوالے سے آرڈر پاس کروں گا۔