(اویس کیانی)پاکستان اور چین کے درمیان 22مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط،وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیر اعظم لی چیانگ بھی تقریب میں موجود تھے۔ٹی وی ، فلم ، ٹرانسپورٹ ،انفراسٹرکچر ،صنعت ، زراعت کےمعاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ دونوں ممالک کا گوادر کو علاقائی واقتصادی مرکز بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
چینی وزیر اعظم لی چیانگ نے پاک چین دوستی کو بے مثال قرار دے دیا، وزیر اعظم شہباز شریف اور چینی وزیر اعظم لی چیانگ کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
ضرورپڑھیں:وزیراعظم کا دورہ چین،زبردست پذیرائی ، گریٹ ہال آف پیپل پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
دونوں ممالک نے ٹیلی ویژن، فلم، ٹرانسپورٹ،انفراسٹرکچر، صنعت، زراعت، صحت، سماجی واقتصادی ترقی و باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے۔اس موقع پر چینی وزیر اعظم لی چیانگ نے کہا کہ ہماری دوستی آزمائش کی ہرگھڑی میں پوری اتری ہے، ہم پاکستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی شراکت داری چاہتے ہیں۔چینی وزیر اعظم لی چیانگ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہیں۔
اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کو گریٹ ہال آف پیپل پہنچے جہاں چینی پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔