(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی کو بولڈ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑ گیا، تصاویر وائرل ہونے کے بعد تنقید کی زد میں آ گئیں۔
حال ہی میں اداکارہ صبور علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں،مذکورہ تصاویر میں صبور علی نے جینز پینٹ کیساتھ سفید رنگ کی فٹنگ شرٹ زیب تن کررکھی ہے جبکہ بعض تصاویر میں اُنہیں ہینڈ بیگ اور موبائل فون کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
صبور علی کا اپنی تصاویر کے کیپشن میں کہنا تھا کہ ’مجھے یہ اسی طرح پسند ہے۔
اداکارہ کی جانب سے تصاویر کو شیئر کئے جانے کے بعد صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا،کچھ صارفین کی جانب سےاُنہیں جھانوی کپور قرار دیا گیا تو کوئی انہیں دعا لیپا کا لائٹ ورژن ٹھہراتا نظر آیا۔
صارفین کی جانب سے اہلیہ کے ڈریسنگ سینس پر ان کے شوہر علی انصاری کو بھی تعریف کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
جہاں مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو بولڈ فوٹوشوٹ پر آڑے ہاتھوں لیا، وہیں ان کے شوہر علی انصاری سمیت دیگر شوبز شخصیات نے ان کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کے انداز اور خوبصورتی کو سراہا۔
اداکارہ کی تصاویر پر کمنٹس کرنے والوں نےنہ صرف اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا بلکہ صارفین نے اداکارہ کے خاندان اور شوہر کو بھی غیرت یاددلانے کی کوشش کی۔
صارفین نے سوال اٹھایا کہ اداکاراؤں کی ایسی تصاویر دیکھنے کے بعد ان کے والد یا بھائیوں کو شرم کیوں نہیں آتی؟
بعض صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے پیسوں اور شہرت کا کیا فائدہ، جس میں پورے کپڑے نہ پہننے پڑیں،کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے بولڈ لباس پر ان کے شوہر کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کمنٹ کئے کہ اداکارہ نے ایسا شوہر رکھا ہے جو انہیں کچھ بول نہیں سکتا اور جب بیچارہ کچھ بولے تو انہیں وہ چھوڑ کر نکل جائیں گی۔
زیادہ تر صارفین نے صبور علی کی تصاویر پر اداکارہ کے خلاف سخت اور نامناسب الفاظ کا استعمال بھی کیا اور لکھا کہ انہیں جسم دکھانے کا بڑا شوق ہے۔
واضح رہے کہ صبور علی کی اداکار علی انصاری سے شادی کرنے کے بعد اپنے ڈریسنگ سینس میں حیران کن تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، جسے نہ صرف سوشل میڈیا صارفین نے محسوس کیا بلکہ ان کے انتخاب پر اکثر و بیشتر صارفین تنقید کرتے بھی نظر آتے ہیں۔