سپریم کورٹ:3 ججز کی خالی نشستوں پر تقرری کے معاملہ پر 3 ناموں کی منظوری

Jun 07, 2024 | 16:33:PM
سپریم کورٹ:3 ججز کی خالی نشستوں پر تقرری کے معاملہ پر 3 ناموں کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف،امانت گشکوری)سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی اور لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی گئی۔

جوڈیشل کمیشن نے تینوں ججز کے ناموں کی منظوری دے دی، جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا، پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد تینوں ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا اعلان کیا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کرتے ہوئے معاملہ منظوری کیلئے ججز پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیا گیا ہے، چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان سنیارٹی میں پہلے اور جسٹس شاہد بلال حسن سنیارٹی میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

چیف  جسٹس  ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن 12 مئی 2012 کو جج لاہور ہائیکورٹ تعینات ہوئے تھے ،سپریم کورٹ کا جج بننے کے بعد جسٹس ملک شہزاد احمد خان 14 مارچ 2028  اور جسٹس شاہد بلال حسن  11 مارچ 2030 کو ریٹائر ہوں گے ۔

 چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کے سپریم کورٹ کا جج بننے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد 24 ہو جائے گی۔