(24نیوز)کراچی میں نئے مالی سال 2024 اور 2025 کے بجٹ کی تیاریوں کے تناظر میں ہفتہ اور اتوار مالیاتی دفاتر کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کل ہفتہ اور پرسوں اتوار کو مالیاتی دفاتر کھلے رہیں گے اس سلسلے میں اکائونٹنٹ جنرل سندھ اور تمام اضلاع کی خزانہ آفسز کے ملازمین کی2 روزہ سرکاری چھٹیاں منسوخ کردی گئی۔
تمام ملازمین اور افسران کو دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئےاکائونٹنٹ جنرل سندھ نے حکم نامہ جاری کردیا ۔
یہ بھی پڑھیں: چمن :امن وامان کی صورتحال کے باعث ٹرین سروس معطل
کراچی:نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں،مالیاتی دفاتر کی چھٹیاں منسوخ
Jun 07, 2024 | 18:53:PM