(24نیوز)ہری پور میں 24 نیوز کے رپورٹر ملک شاہد تبسم کے بیٹا کو نامعلوم کار نے کچل دیا ،جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 2دوست زخمی ہو گئے،کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گیارویں جماعت کا طالب علم ملک یشل تبسم امتحان دینے کیلئے موٹر سائیکل پر کالج جا رہا تھا ،اس کے ساتھ 2دوست بھی سوار تھے ،موٹر سائیکل کو چچیاں انٹر چینج کے قریب کار نے ٹکر مار دی جس سے یشل موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 2دوست زخمی ہو گئے ،کار سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،لاش اور زخمیوں کو ہری پور ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا،یشل کی نماز جنازہ رات دس بجے چمن پارک ہری پور میں ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں فائیو جی انٹرنیٹ سروس، پی ٹی اے نے بڑا قدم اٹھا لیا