(24 نیوز ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی امریکن ٹیم سے بد ترین ہار کے بعد نالاں ہوگئیں ، آئندہ کے میچز نہ دیکھنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ ان کی حرکتوں کی وجہ سے میں سوچ رکھا تھا کہ میچز نہیں دیکھوں گی لیکن ہمیں ہمارے اندر کا پاکستانی جینے نہیں دیتا اس لیے میں نے یہ سوچ کر میچ دیکھ لیا کہ بس آسان سے میچ ہو گا ایسے ہی کھیلتے کھیلتے ہم جیت جائیں گے لیکن انہوں نے تو حد ہی کر دی اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں باقی کے میچز نہیں دیکھوں گی اس سے پہلے کہ مجھے ہارٹ اٹیک آجائے میں میچ نہیں دیکھنے والی ۔
عظمیں بخاری نے از راہ مذاق کہا کہ ویسے آپس کی بات ہے کہ امریکا نے ہمارے خلاف سازش کی ہے ، ہمیں بتایا ہی نہیں کہ انہوں نے اتنی اچھی ٹیم بنا لی ہے ، اگر ہمیں پہلے پتا ہوتا کہ انہوں نے اتنی اچھی ٹیم بنائی ہے تو ہم بہتر کھیلتے ۔