پاکستان کیخلاف سپر اوور کروانے والے امریکی بولر کا پیشہ کیا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان کے خلاف شاندار بولنگ کرکے اپنی ٹیم کو تاریخی فتح دلوانے والے بھارتی نژاد امریکی فاسٹ بولر سوربھ نیتراولکر پیشے کے لحاظ سے سافٹ ویئر انجینیئر نکلے ۔
32 سالہ نیتراولکر گزشتہ 8 سالوں سے امریکا میں ٹیک کمپنی اوریکل میں سافٹ ویئر انجینیئر کے طور پر کام کر رہے ہیں، ان کی LinkedIn پروفائل کے مطابق سوربھ اوریکل کمپنی میں پرنسپل ممبر آف ٹیکنیکل سٹاف ہیں،پاکستان کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرنے کے بعد اوریکل کمپنی نے سوربھ کو شاندار کارکردگی پر مبارک باد بھی دی ہے،واضح رہے کہ سوربھ امریکا منتقل ہونے سے قبل بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں،کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ زیادہ تر امریکی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پیشے کے لحاظ سے دوسرے شعبوں سے وابستہ ہیں اور وہ کرکٹ کو پارٹ ٹائم کھیلتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عظمیٰ بخاری پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سے نالاں ، اہم اعلان کر دیا