بلوچستان:شدید ژالہ باری کے باعث 100 کے قریب مویشی ہلاک، سینکڑوں زخمی

Jun 07, 2024 | 19:05:PM
بلوچستان:شدید ژالہ باری کے باعث 100 کے قریب مویشی ہلاک، سینکڑوں زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بلوچستان کے ضلع زیارت کی تحصیل سنجاوی میں گزشتہ روز تیز بارش اور شدید ژالہ باری نے تباہی مچا دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سنجاوی کے یونین کونسل کاژہ کلی تاندوانی میں شدید ژالہ باری کے باعث 100 کے قریب مویشی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متاثرہ علاقے میں سینکڑوں کی تعداد میں مویشی زخمی بھی ہوئے ہیں جس سے مویشی مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ 

دوسری جانب شدید ژالہ باری نے چیری کے کھڑی فصل کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے جس کے باعث زمینداروں کو کروڑوں روپے کی نقصان پہنچا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ہری پور؛ کار کی ٹکر 24نیوز کے رپورٹر کا بیٹا جاں بحق،2 دوست زخمی