وزیراعظم شہبازشریف کے اعزاز میں چینی ہم منصب کی جانب سے پرتکلف ظہرانہ

Jun 07, 2024 | 19:09:PM
وزیراعظم شہبازشریف کے اعزاز میں چینی ہم منصب کی جانب سے پرتکلف ظہرانہ
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف چینی ہم منصب کے ظہرانے میں شریک ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کے اعزاز میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی  جانب سے پرتکلف ظہرانہ دیا گیا،چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے وزیراعظم شہبازشریف کا پرتپاک خیرمقدم کیا، گرمجوش برادرانہ تعلقات کی جھلک واضح رہی، وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب کے برادرانہ جذبات اور پرتپاک میزبانی پرشکریہ ادا کیا ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ چین عظیم اور قابل اعتماد بھائی ہے، چین کی ترقی پر ہر پاکستانی کو فخر ہے ،چینی وزیراعظم نے کہاکہ آپ کے جذبے، کام کی رفتار اور عہد کی پاسداری سے بے حد متاثر ہیں۔ 

اس موقع پر پاکستانی ملی نغموں کی دھنوں نے ظہرانے کی فضا کو پاک چین دوستی کے رنگوں کی قوسِ قزاح بنا دیا،وزیراعظم شہبازشریف چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے ہمراہ ظہرانے میں آئے تو چین کی فوج کے بینڈ نے پاکستانی ملی نغموں کی دھنیں بجانا شروع کیں ،”دِل دِل پاکستان“ ، ”دل سے میں نے دیکھا پاکستان، جاں سے میرا دھرتی پہ ایماں“ ، ” میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے" ، “جیوے جیوے پاکستان“ کی دھنیں بجائی گئیں۔دونوں وزرائے اعظم نے مسکراہٹوں اور تالیاں بجا کر سازندوں کو داد دی،اس موقع پر ظہرانے میں شریک پاکستانی وفد کے ارکان نے بھرپور تالیوں سے بینڈ کو داد دی۔

یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سے نالاں ، اہم اعلان کر دیا