ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12 رنز سے شکست دیدی

Jun 07, 2024 | 19:21:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12 رنز سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز )آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 13 ویں میچ میں کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

کینیڈا کے 138 رنز کے جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 125 رنز بناسکی اور ایونٹ میں دوسری ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نیویارک میں گروپ اے کے کھیلے جارہے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کینیڈا کی اننگز:

کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔نکولس کرٹن 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اس کے علاوہ شریاس مووا 37، پرگت سنتھ 18 اور ارون جانسن 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ اور میک کارتھی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارک اڈائر اور ڈیلنی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آئرلینڈ کی اننگز

کینیڈا کی شاندار بولنگ کے سامنے آئرلینڈ کی بیٹنگ لائن ہدف کا تعاقب نہیں کرسکی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 125 رنز بناسکی،آئرلینڈکی جانب سے  مارک اڈائر 34 اور جارج ڈاکریل 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی بیٹر جم کر نہ کھیل سکا اور اسی وجہ سے آئرلینڈ میچ ہار گئی،کینیڈا کی جانب سے گورڈان، ہیلیگر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آئرلینڈ اور کینیڈا ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہے تھے۔ آئرلینڈ کو بھارت نے اور کینیڈا کو امریکا نے پہلے میچ میں شکست دی تھی،واضح رہے کہ گروپ اے میں امریکا 2 میچز میں کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پرموجود ہے جبکہ بھارت ایک میچ جیت کر دوسرے نمبر پر ہے،پاکستان کو گزشتہ شب امریکا نے اپ سیٹ شکست دی، گرین شرٹس 9 جون کو بھارت کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں : عظمیٰ بخاری پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سے نالاں ، اہم اعلان کر دیا