آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، ایک پاکستانی بھی شامل

Jun 07, 2024 | 19:22:PM
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، ایک پاکستانی بھی شامل
کیپشن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی )پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیاجس میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے مئی2024 کیلئے مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا،آئی سی سی کی جانب جاری نامزدگیوں میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو  بھی شامل کیا گیا ہے۔

شاہین آفریدی نے مئی میں 14.5 کی اوسط سے 10 وکٹیں لیں، جس میں انگلینڈ اور آئرلینڈ کی سیریز کی کارکردگی شامل ہے۔

مینز پلیئر آف دی منتھ کیلئے شاہین آفریدی کے علاوہ آئرلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر لورکن ٹکر اور ویسٹ انڈیز کے سپنر گوڈاکیش موتی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سے نالاں ، اہم اعلان کر دیا