(24نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کو امریکہ میں ’میٹ اینڈ گریٹ ‘ کے تقریب میں شرکت مہنگا پڑ گیا ، قومی ٹیم پر شائقین کرکٹ سوشل میڈیاکے ذریعے ایک بار پھر شدید تنقید کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کیلئےامریکی ریاست ڈیلس کے شہر ٹیکساس میں موجود ہے تاہم اپنے پہلے میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایک نئے تنازع کا شکار ہو گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین قومی ٹیم اور پی سی بی پر کافی تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
انٹرنیٹ پر اس وقت ایک ’میٹ اینڈ گریٹ‘ تقریب کے دعوت نامے کی تصویر گردش کر رہی ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی شرکت کر رہے تھے،وائرل ہوتے ہوئے اس دعوت نامے میں لکھا گیا تھا کہ اگر آپ اس تقریب میں شریک ہو کر پاکستان ٹیم سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو فی کس 25 ڈالر قیمت ادا کرنا ہوگی، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ’چیریٹی ایونٹ‘ میں شریک ہوئی، جبکہ دعوت نامے پر ’چیریٹی‘ جیسے کوئی الفاظ موجود نظر نہیں آئے۔
پاکستان کے سابق کرکٹر راشد لطیف نے بھی اس تقریب کے انعقاد پر پاکستانی کرکٹ ٹیم اور انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے،ایکس پر اپنی پوسٹ میں راشد لطیف کا کہنا تھا کہ آپ ورلڈ کپ کے دوران میٹ اینڈ گریٹ کیسے کر سکتے ہیں؟ نجی عشائیوں میں شرکت کے لیے آپ پریکٹس سیشنز کے اوقات تبدیل کر رہے ہیں، کرکٹ پر فوکس کریں پیسہ اپنے آپ آئے گا۔
یہ پڑھیں:فاسٹ بولر حارث رؤف پر امریکی کرکٹر رسٹی تھرون کا بال ٹیمپرنگ کا الزام