(روزینہ علی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں فراہم کی جانی والی سہولیات کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
نیئر بخاری نے کہاہے کہ عمران خان کو جیل مینیوئل سے ہٹ کر اضافی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،کیا جیل مینیوئل کے مطابق کسی قیدی کو ایکسرسائز مشین، واک کیلئے گیلری فراہم کی جاتی ہے؟جو عمران خان کو سہولیات دی جا رہی ہیں کیا وہ جیل مینیوئل کے مطابق ہیں؟
پیپلزپارٹی کے رہنما کاکہناتھا کہ اڈیالا جیل ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہئے، وزیراعلیٰ پنجاب کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق ہوم ڈیپارٹمنٹ سے پوچھنا چاہئے،نیئر بخاری نے کہاکہ جیل مینیوئل کے مطابق بی کلاس میں یہ سہولیات تو نہیں ہوتی جو عمران خان کو فراہم کی جا رہی ہیں،ان کاکہناتھا کہ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ارکان اسمبلی کی تنخواہ کے علاوہ کیا کیا مراعات ملتی ہیں؟تفصیلات سامنے آ گئیں