سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس گرفتاری کے بعد رہا، تینوں بیٹے تاحال زیر حراست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرزانہ صدیق)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس گرفتاری کے بعد رہا ، پولیس نے تینوں بیٹوں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلا ت کے مطابق سردار تنویر الیاس کے بیٹوں کیخلاف شہری نے تشدد اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرایاتھا جس پر پولیس کی جانب سے گھر پر چھاپہ مارا گیا تو سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کی جانب سے کار سرکار میں مداخلت کی گئی جس پر پولیس نے انہیں بھی گرفتار کر لیا۔
دوسری کارروائی میں مارگلہ پولیس نے سردار تنویر الیاس کے تینوں بیٹوں ان کے بھتیجے اور 4 ڈرائیوروں کو گرفتار کیا تھا ،پولیس نے 5گاڑیاں بھی قبضے میں لی ہیں، جن پر پولیس لائٹیں لگی ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد:ٹریل 5 سے ملنے والی طالبعلم کی لاش کی پوسٹمارٹم رپورٹ آگئی