وزیرِ اعظم شہباز شریف دورہءِ چین کے تیسرے مرحلے میں شی آن پہنچ گئے

Jun 07, 2024 | 22:35:PM
وزیرِ اعظم شہباز شریف دورہءِ چین کے تیسرے مرحلے میں شی آن پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اویس کیانی) وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے 54 روزہ دورہ چین کے تیسرے مرحلے میں شی-آن (Xi'an) پہنچ گئے. 

شی آن پہنچنے پر شانشی (Shaanxi) صوبے کے نائب گورنر چَھن چُھنجیانگ (Chen Chunjiang) اور اعلی چینی سفارتی عملے کے ساتھ ساتھ  پاکستانی سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا پر تپاک استقبال کیا، پاکستانی وفد میں وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف،احسن اقبال، محمد اورنگزیب، ڈاکٹر مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ، رانا تنویر حیسن اور سردار اویس خان لغاری شریک ہیں.

وزیرِ اعظم اپنے دورہء شی آن کے دوران صوبہ شانشی کی اعلی پارٹی قیادت سے ملاقات کریں گے، اسکے علاوہ جدید زراعت کے حوالے سے قائم ادارے، یانگلنگ انسٹی ٹیوٹ (Yangling Institute) کا دورہ کریں گے. 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو جیل میں دستیاب سہولیات، نیئر بخاری کا وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ