جتنی بد معاشی آپ کرو گے اس سے زیادہ ہم کریں گے، مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ آج پورے پاکستان نے دیکھا ملک میں وزیراعظم نہیں ہے ،ملک میں غنڈہ ،بدمعاش اور دہشتگردمسلط ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ اسی غنڈہ گردی سے یہ اعتماد کا ووٹ لیناچاہتے ہیں ،یہ وزیراعظم تھا نہ رہے اورنہ ہوگا،خواتین ارکان پارلیمنٹ کیساتھ آج غنڈہ گردی کی گئی ،ترجمان ن لیگ نے کہاکہ تمہارے غنڈے بدمعاش چلے گئے اب وزیراعظم کو بھی جانا ہوگا،نواز شریف کے شیروں نے ا نکے غنڈوں کو بھگایا۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ کدھر ہے وزیر داخلہ جو کہتا تھا یہاں کسی کو کھڑا نہیں ہونے دیں گے،کرائے کا وزیر اعظم کرائے کے غنڈے لے کر آیا تھا، جتنی بد معاشی آپ کرو گے اس سے زیادہ بدمعاشی ہم کریں گے۔