پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس پیر کو طلب

Mar 07, 2021 | 00:20:AM

(24نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن اتحاد کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔
پی ڈی ایم کا مذکورہ اجلاس پیر کو طلب کیا گیا ہے جو اسلام آباد میں ہوگا۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے قومی اسمبلی سے اعتماد کے ووٹ کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیراعظم اور حکومت کے خلاف آئندہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔اس میں لانگ مارچ اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کےلئے حکمت عملی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

مزیدخبریں