وزیراعظم سے مصافحہ ہوچکا تھا۔۔ شیخ رشید نے تصویر جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے زیرگردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عمران خان سے پہلے ہی مصافحہ کرچکا تھا،بے بنیاد بات کو خبر بنانے کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔
سوشل میڈیا اور بعض الیکٹرانک چینلز پر دیکھایا گیا کہ قومی اسمبلی میں تقریر کے بعد وزیر اعظم ہاتھ ملائے بغیر گزر گئے ۔
جس پر شیخ رشید احمد نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک غلط بات کی بنیادپر خبر بنانے کی کوشش کی گئی وزیر اعظم سے ایوان کے اندر بھی مصافحہ ہو چکا تھا اور اسمبلی کے اجلاس کے بعد بھی وزیر اعظم نے چیمبر میں اتحادی پارلیمانی لیڈروں کے ساتھ ملاقات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایک بے بنیاد بات کو خبر بنانے کی مزموم کوشش کی گئی جس کی میں پرزورتردید کرتا ہوں۔
Islamabad, March 6, 2021: Minister for Interior Sheikh Rashid Ahmed congratulating Prime Minister Imran Khan over winning the Vote of Confidence from the National Assembly, today. pic.twitter.com/9d54uPg8rj
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 6, 2021