(24نیوز)ملک کے کئی علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے ۔ لاہور ،اسلام آباد،،اوکاڑہ چونیاں سمیت کئی علاقوں میں رم جھم ،موسم خوشگوار ہوگیا۔آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
محکمہ مو سمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو اسلام آباد میں مطلع ابر آلود ، راولپنڈی، اٹک ،چکوال، جہلم، گوجرانوالہ ، گجرات میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔لاہور کے کچھ علا قو ں مال روڈ،ہال روڈ،ما ڈل ٹاﺅن سمیت ملحقہ علا قو ں میں ہلکی پھلکی بو ندا با ندی ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب ،خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی ، وسطی علاقوں میں مو سم ابر آلود رہے گا۔ چترال ،دیر، سوات ، کو ہستان، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ،تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور پشاورمیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بھی بارش ہو سکتی ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلو چستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔