یمن، فوج اور باغیوں میں جھڑپیں، 90 افراد ہلاک

Mar 07, 2021 | 10:11:AM
یمن، فوج اور باغیوں میں جھڑپیں، 90 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)یمن کی سرکاری فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان شدید جھڑپوں میں 90 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یمن کے شہر مارب میں سرکاری فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور دونوں طرف سے بھاری جانی نقصان ہوا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مارب سٹی میں حوثی باغیوں اور سرکاری افواج اور ان کے حمایت یافتہ قبائلیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔جھڑپوں میں  58 حوثی باغی جبکہ 32 یمنی سرکاری فوجی اور حکومتی حمایت یافتہ قبائلی بھی ہلاک ہوئے ۔جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ یمن میں خانہ جنگی کا آغاز 2014ء میں اس وقت ہوا جب حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعاء پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجے گئے 8 مسلح ڈرون طیارے گرا چکا ہے۔