سعودی عرب:کوروناپابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

Mar 07, 2021 | 10:24:AM
سعودی عرب:کوروناپابندیوں میں نرمی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی عرب میں کورونا کے حوالے سے لگائی گئیں متعدد پابندیوں کو ختم کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ 3 فروری اور 14 فروری کی تاریخوں میں کورونا کے پیش نظر لگائی گئی پابندیوں‌ میں نرمی کی جارہی ہے اور پابندیوں میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔سینما گھروں، ہوٹلوں اندر کھانوں سمیت تفریحی سرگرمیوں اور تقاریب پر عائد پابندیاں بھی اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تمام سماجی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ 20 افراد ہی شریک ہو سکیں گے۔کاروباری ملاقاتوں اور شادی کی تقاریب سمیت کچھ سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔