(24نیوز)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے امن عمل آگے بڑھانے کے لئے نئے انتخابات کرانے کی پیشکش کر دی ۔
افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ ملک کی ترقی کےلئے انتخابات کے ذریعے انتقال اقتدار ہی واحد راستہ ہے، کسی بھی نئی حکومت کو جمہوری عمل کے ذریعے آنا چاہیے۔انہوں نےمزید کہا کہ عالمی برادری کی مدد سے شفاف انتخابات کے انعقاد پر بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔