کورونا کے بڑھتے کیسز ،راولپنڈی کے مزید 5 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

Mar 07, 2021 | 12:58:PM
کورونا کے بڑھتے کیسز ،راولپنڈی کے مزید 5 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث راولپنڈی کے مزید 5 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

 کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے عوام خوف  میں مبتلا ہیں۔سمارٹ لاک ڈاؤن  لگانےکا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ملک میں کورونا وائرس سے مزید 38 افراد انتقال کرگئے جبکہ ایک دن میں مزید ایک ہزار 714 کیس سامنے آ گئے۔ مثبت کیسوں کی شرح چار اعشاریہ پانچ فی صد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 166 ہو گئی ہے، جبکہ کل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 88 ہزار 728 ہو چکی۔