(24نیوز) آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کے حوالے سے نیا پرومو جاری کردیا جس میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کی پاکستان حاصل کرنے کےلئے دی جانے والی قربانیوں سے متعلق پیغام ہے۔
23 مارچ کادن پاکستان کی تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے جس دن اس عظیم مملکت کی قرار داد پیش کی گئی جسے برصغیر کے تمام مسلمانوں نے دل وجان سے منظور کیا۔ اس لئے اسے یوم پاکستان کا نام دیا گیا۔آئی ایس پی آر نے اس حوالے سے نیا پرومو جاری کیا ہے جس میں یوم پاکستان کے حوالے ایک قوم ایک منزل کو اجاگر کیا گیا ہے۔پرومو میں قائداعظم کی پاکستان حاصل کرنے کے لئے دی جانے والی قربانیوں کا پیغام ہے، پاکستانی قوم کے عزم اور حوصلے کو بیان کیا گیا ہے جس نے متحد ہو کر ہر چیلنج کا مقابلہ کیا ہے۔