ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے ثبوت مانگ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سینٹ انتخابات میں ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رہنما عبدالسلام آفریدی سے ثبوت طلب کر لئے۔
الیکشن کمیشن نے عبدالسلام آفریدی کو ثبوت کمیشن کی ویجلنس کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کردی ،ایم پی اے کو ووٹ کے بدلے 8 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔عبدالسلام آفریدی کو واٹس اپ میسجز بیرون ملک کے نمبر سے بھیجے گئے تھے ۔
علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ثبوت مانگے ہیں ،میرے پاس چیٹ ریکارڈ موجود ہے جو الیکشن کمیشن کو فراہم کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انکوائری اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔